بنوں خودکش حملے کا تعلق افغانستان میں مقیم حافظ گل بہادر سے

بنوں خودکش حملے کی ذمہ داری افغانستان میں مقیم حافظ گل بہادر گروپ پر عائد کی گئی ہے جو پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنوں خودکش حملے کا تعلق افغانستان میں مقیم حافظ گل بہادر سے

بنوں: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنوں میں پاک فوج کی گاڑی پر خودکش حملے کی ذمہ داری افغانستان میں مقیم خارجی حافظ گل بہادر سے منسوب کی گئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ فتنہ الخوارج کے ذیلی گروہ اتحاد المجاہدین نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، جو حافظ گل بہادر گروپ کا حصہ ہے۔ یہ گروپ افغانستان میں پناہ لے کر پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔

گزشتہ سال رمضان میں بھی اسی گروپ نے بنوں کینٹ پر حملہ کیا تھا، جس کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی تھی۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ حافظ گل بہادر اور اس کے اہم کمانڈر افغانستان میں موجود ہیں، جو پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں۔

افغان سرزمین کا اس استعمال کی وجہ سے خطے میں امن کی کوششوں کو خطرہ لاحق ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں