بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ لیفٹننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ شہید ہوگئے۔
بنوں: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ لیفٹننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ حملہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ہوا، جہاں خودکش بمبار کو بروقت روک کر بنوں شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ حملے میں لیفٹننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ شہید ہو گئے۔
لیفٹننٹ کرنل شہزادہ گل فراز مانسہرہ کے رہائشی اور اگلے مورچوں پر قیادت کے لیے معروف تھے۔ سپاہی کرامت شاہ ضلع پشاور کے رہائشی تھے۔
حکومتی افراد نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے قوم کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔















