اسلام آباد پولیس نے جعلی کورئیر بن کر وارداتیں کرنے والے تین رکنی گینگ کو گرفتار کر کے کروڑوں کی مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد پولیس نے سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث منظم گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا ہے، جنہوں نے خود کو کوریئر کمپنی کا نمائندہ ظاہر کرکے گھروں میں ڈاکے ڈالے۔
پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان سے ایک کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد مالِ مسروقہ برآمد ہوا، جس میں پاکستانی و غیر ملکی کرنسی، قیمتی گھڑیاں، موبائل فونز اور طلائی زیورات شامل ہیں۔ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
گرفتار شدہ ملزمان میں گینگ لیڈر منیب سہیل، محمد فہیم اور افتخار احمد شامل ہیں، جو تھانہ لوہی بھیر کو مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا ہے کہ پولیس منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی اور شہریوں کو مشکوک کالز یا کورئیر کے نام پر آنے والے افراد سے محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔















