اسلام آباد ہائیکورٹ نے اقدام قتل کے ملزم کی ضمانت مسترد کر دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اقدام قتل کیس میں ملزم کی ضمانت مسترد کر دی، عدالت نے کہا کہ ملزم کا ارادہ واضح ہو جاتا ہے جب ٹریگر دبایا جاتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اقدام قتل کے ملزم کی ضمانت مسترد کر دی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اقدام قتل کیس میں ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ ایک بار ٹریگر دبایا جائے اور نشانہ لگ جائے تو ملزم کا ارادہ واضح ہو جاتا ہے۔

ملزم پر الزام ہے کہ اس نے مدعی کی اہلیہ اور بیٹے پر فائرنگ کی، جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ عدالت نے کہا کہ ملزم ناقص نشانہ بازی کو ضمانت کا جواز نہیں بنا سکتا، اور شواہد کی بنیاد پر ملزم ضمانت کا حقدار نہیں۔

عدالت نے کہا کہ مدعیہ کے بیٹے کو تین گولیاں لگیں اور تفتیش کے دوران ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف پہلے بھی چار مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے مزید کہا کہ شواہد ملزم کو جرم سے جوڑنے کے لیے کافی ہیں اور وہ ضمانت کا حقدار نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں