لاہور ایئرپورٹ پر میاں بیوی سے کروڑوں کی آئس برآمد

لاہور ایئرپورٹ پر میاں بیوی کے سامان سے 5 کلو آئس برآمد، مالیت ایک کروڑ سے زائد، تحقیقات شروع۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور ایئرپورٹ پر میاں بیوی سے کروڑوں کی آئس برآمد

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میاں بیوی سے بڑی مقدار میں آئس پکڑی گئی۔

ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے مسافروں کے جوتوں اور بیگ سے 5 کلو آئس برآمد کی۔ مسافر لاہور سے جدہ جانے والی نجی پرواز کے ذریعے سفر کر رہے تھے جب مشتاق اور نورین کے سامان کی تلاشی کے دوران آئس برآمد ہوئی۔

حکام کے مطابق برآمد شدہ آئس کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسافروں کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں