گوگل میپس میں لاگ ان نہ ہونے پر محدود ویو متعارف کرایا جا رہا ہے، جس میں اہم فیچرز شامل نہیں ہوں گے۔
سان فرانسسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل میپس میں ایک نئی تبدیلی کی جا رہی ہے جو اس نیوی گیشن سروس کے استعمال کا تجربہ تبدیل کر دے گی۔ اب صارفین اگر گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان نہ ہوں تو انہیں میپس کا محدود ویو دکھائی دے گا۔
اس محدود ویو میں متعدد فیچرز جیسے نیئر بائی بزنسز ڈسپلے، اہم مقامات اور یوزر ریویوز شامل نہیں ہوں گے۔ فی الحال صارفین لاگ ان کیے بغیر بھی بیشتر فیچرز استعمال کر سکتے ہیں، مگر لمیٹڈ ویو فیچر کے باعث لاگ ان نہ ہونے پر یہ ممکن نہیں رہے گا۔
گوگل کی جانب سے اس تبدیلی کی وجہ واضح نہیں کی گئی، تاہم قیاس ہے کہ یہ سسٹم کی کسی خامی یا محدود صارفین میں فیچر کی آزمائش کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔















