سندھ اسمبلی دھرنا کیس، جماعت اسلامی کے 30 کارکنان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی میں سندھ اسمبلی دھرنا کیس میں جماعت اسلامی کے کارکنان کی ضمانت کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، کل سنایا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ اسمبلی دھرنا کیس: جماعت اسلامی کارکنان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سندھ اسمبلی پر دھرنے اور ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جماعت اسلامی کے 30 کارکنان کی ضمانت کی درخواست پر بحث مکمل ہوئی۔

سماعت کے دوران وکلا نے اپنے دلائل پیش کیے، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ وکیل صفائی عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ کارکنان کی ضمانت کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں