مطیع اللہ جان کے منشیات کیس میں آئس رپورٹ منفی

مطیع اللہ جان کے خلاف منشیات کیس میں فرانزک رپورٹ میں آئس کی موجودگی منفی ثابت ہوئی، معاملہ ٹرائل کورٹ کو منتقل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مطیع اللہ جان کے منشیات کیس میں آئس رپورٹ منفی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف منشیات اور دہشت گردی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق فرانزک رپورٹ میں برآمد کردہ مواد آئس نہیں پایا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے فرانزک رپورٹ کی کاپی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی، جس میں بتایا گیا کہ مبینہ طور پر ریکور شدہ آئس کی رپورٹ منفی ہے۔

کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے کی۔ عدالت نے مقدمے میں منشیات کا چارج فریم ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے معاملہ ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں