پاکستان کاباجوڑ حملے کے بعد افغان نائب مشن سربراہ کو طلب کرکے احتجاج

پاکستان نے باجوڑ حملے کے بعد افغان نائب مشن سربراہ کو طلب کرکے احتجاج کیا ہے، اور دہشتگرد گروہوں کے خلاف فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کا افغان نائب مشن سربراہ کو طلب کرکے احتجاج

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے باجوڑ حملے کے بعد افغان مشن کے نائب سربراہ کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔ پاکستان نے افغان طالبان سے دہشتگرد گروہوں کے خلاف فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگرد افغان سرزمین سے بلا روک ٹوک کارروائیاں کر رہے ہیں، اور جہاں کہیں بھی ہوں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سرحدوں کے دفاع کے لیے دہشتگردوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے عناصر کے خلاف سخت ردعمل دیا جائے گا اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے فرانسیسی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ پاکستان میں حملوں میں ملوث ہیں اور پاکستان افغانستان میں فضائی کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حملے طالبان حکومت اور بھارت کی پراکسی جنگ کا نتیجہ ہیں، اور بھارت کے ساتھ جنگ کا امکان اب بھی موجود ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں