کراچی عدالت کا موبائل ایپ پیکج نہ ملنے پر کمپنی کو نوٹس، 20 لاکھ ہرجانے کا دعویٰ دائر

کراچی کنزیومر کورٹ نے موبائل ایپ پیکج نہ ملنے پر شہری کی درخواست پر کمپنی کو جواب طلب کرلیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی عدالت کا موبائل ایپ پیکج نہ ملنے پر کمپنی سے جواب طلب

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)کنزیومر کورٹ شرقی نے موبائل ایپ سے پیسے کٹنے کے باوجود پیکج نہ ملنے پر شہری کی درخواست پر کمپنی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

کراچی کے شہری نے نجی موبائل سم کمپنی کے خلاف عدالت سے 20 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ انہوں نے کمپنی کی ایپ سے ویکلی پیکج خریدا، جس پر 823 روپے کٹ گئے مگر پیکج فعال نہیں ہوا۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ کمپنی کے ریجنل آفس اور لیگل نوٹس کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا، جس سے ان کا کاروباری رابطہ متاثر ہوا اور وہ کلائنٹ کھو بیٹھے۔

درخواست گزار نے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی سیکیورٹی پر سوال اٹھایا اور کمپنی پر اعتماد کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔ کنزیومر کورٹ نے کمپنی سے جواب طلب کر لیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں