ایپل تین نئی اے آئی وئیر ایبل ڈیوائسز متعارف کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جن میں اسمارٹ گلاسز، اے آئی پن اور ایڈوانس ائیر پوڈ شامل ہیں۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایپل جلد ہی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی تین وئیر ایبل ڈیوائسز متعارف کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ان ڈیوائسز میں اسمارٹ گلاسز، اے آئی پن، اور ایڈوانس ائیر پوڈ شامل ہیں۔ یہ ڈیوائسز 2026 کے آخر یا 2027 میں کسی وقت پیش کی جا سکتی ہیں۔
ایپل نے حال ہی میں گوگل سے شراکت داری کی ہے، جس کے تحت جیمنائی کو ان ڈیوائسز کی بنیاد کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ اسمارٹ گلاسز میٹا رے بین گلاسز کی طرح ہوں گے، جن میں کیمرے، مائیکروفونز اور اسپیکرز نصب ہوں گے۔
اے آئی ائیر پوڈز میں انفرا ریڈ کیمرے شامل کیے جا سکتے ہیں جو ہاتھوں کی حرکت کو ٹریک کریں گے۔ اے آئی پن میں کیمرے موجود ہوں گے اور اسے 2027 میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔















