اماراتی اسکولوں میں غیر صحت بخش خوراک پر پابندی

دبئی کے اسکولوں میں غیر صحت بخش خوراک پر پابندی عائد، صحت مند ناشتہ فراہم کرنے کی ہدایت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اماراتی اسکولوں میں غیر صحت بخش خوراک پر پابندی

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی کے اسکولوں میں سافٹ ڈرنکس، چاکلیٹ اور آلو کے چپس سمیت غیر صحت بخش خوراک پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم نے بچوں کو صحت مند ناشتہ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ الرجی پیدا کرنے والے نٹس، مصنوعی رنگ اور زیادہ شوگر والے کھانے بھی ممنوع قرار دیے گئے ہیں۔

اسکول انتظامیہ کو طلبہ کے لنچ باکسز کی جانچ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاکہ طلبہ کو تازہ پھل، کم چکنائی والا دودھ، دہی اور ہلکی بیکڈ یا روسٹڈ غذائیں دی جا سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں