ایلون مسک کا چاند پر اے آئی سیٹلائٹ فیکٹری منصوبے کا اعلان

ایلون مسک نے چاند پر اے آئی سیٹلائٹ فیکٹری تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے، جو سیٹلائٹس کو خلا میں لانچ کرے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایلون مسک کا چاند پر اے آئی سیٹلائٹ فیکٹری منصوبہ

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایلون مسک نے چاند پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس سیٹلائٹ فیکٹری قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک مسک نے ایک میٹنگ میں اپنی اے آئی کمپنی ایکس اے آئی کے ملازمین کو بتایا کہ وہ چاند پر ایک فیکٹری تعمیر کرنا چاہتے ہیں جو سیٹلائٹس کے خلا میں لانچ کے لیے ایک بڑی غلیل جیسی ڈیوائس استعمال کرے گی۔

ایلون مسک نے اپنی توجہ مریخ کے بجائے چاند پر مرکوز کرنے کا اعلان ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا۔ ایکس اے آئی کی جانب سے اس رپورٹ پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم یہ پہلا موقع نہیں جب مسک خلا میں فیکٹری قائم کرنے کی بات کر چکے ہیں۔

انہوں نے حالیہ مہینوں میں کہا کہ اے آئی کی ترقی کے لیے بڑے ڈیٹا سینٹرز کی ضرورت ہے جو بہت زیادہ توانائی اور کولنگ ٹیکنالوجیز پر انحصار کرتے ہیں، اور عالمی سطح پر بجلی کی طلب کو پورا کرنا ممکن نہیں۔ اس لیے خلا میں اے آئی مراکز کا قیام لازمی ہوگا۔

اگر چاند پر فیکٹری کے قیام کا مشن کامیاب رہا تو مسک انسانی بستیوں کی وہاں تعمیر ممکن بنانا چاہتے ہیں، جیسا کہ وہ برسوں سے مریخ پر انسانی شہر کے قیام کی بات کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں