پنجاب میں پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، مریم نواز کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلے سرکاری آٹزم سکول کا افتتاح کیا، جس سے آٹسٹک بچوں کے علاج و تعلیم کی سہولتیں ہر ضلع تک پہنچیں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، مریم نواز کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں پہلے سرکاری آٹزم سکول کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹزم سکول اینڈ ریسورس سینٹر کا قیام ایک سماجی انقلاب ہے جو آٹسٹک بچوں کے علاج و تعلیم کی سہولتیں ہر ضلع تک پہنچائے گا۔

آٹزم سینٹر کی افتتاحی تقریب میں مریم نواز نے کہا کہ عالمی معیار کے مطابق یہاں آٹسٹک بچوں کے علاج، تعلیم اور بحالی کی تمام سہولتیں ایک ہی چھت تلے فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے صوبائی معاون خصوصی ثانیہ عاشق کی کاوشوں کو سراہا اور بتایا کہ پنجاب بھر میں 20 ہزار سے زائد بچوں کا علاج کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنی ذاتی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے آٹسٹک بچوں کے والدین کی مشکلات کو اجاگر کیا اور کہا کہ ریاست کا فرض ہے کہ وہ والدین کا بوجھ بانٹے۔ انہوں نے آٹزم سینٹر میں جدید سہولتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں مختلف تھراپیز اور خصوصی نصاب فراہم کیے جائیں گے۔

مریم نواز نے اعلان کیا کہ سپیشل بچوں کے لیے 70 خصوصی بسیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اس منصوبے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں