لاہور میں ڈیجیٹل ٹریفک چالان ‘ون ایپ’ کا افتتاح، شواہد پر مبنی نظام نافذ۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیجیٹل ٹریفک چالان ‘ون ایپ’ کا افتتاح کیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق، یہ ملکی سطح پر پہلا شواہد پر مبنی ٹریفک انفورسمنٹ سسٹم ہے جو ویڈیو ثبوت کے ساتھ چالان کی شفافیت کو یقینی بناتا ہے۔ ٹریفک خلاف ورزیوں کی ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ اور قابلِ تصدیق ہوگی۔
حکام نے بتایا ہے کہ موقع پر شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور چوری شدہ گاڑیوں کی تصدیق ممکن ہوگی۔ گاڑی کی ملکیت، فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کی فوری ویری فکیشن بھی کی جائے گی۔ تجاوزات اور ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر ڈیجیٹل کارروائی ہوگی اور انٹیگریٹڈ سسٹم کے تحت ای چالان، ایف آئی آر سٹیٹس اور کریمنل ریکارڈ بھی چیک ہوگا۔
ڈی آئی جی محمد وقاص نذیر نے کہا کہ ڈیجیٹل شواہد کے ذریعے شفاف اور بلا امتیاز انفورسمنٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔















