چیٹ جی پی ٹی میں جی پی ٹی کا مطلب جنریٹیو، پری ٹرینڈ، ٹرانسفارمر ہے، جو اس کی تربیت اور ردعمل کے عمل کو ظاہر کرتا ہے۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیٹ جی پی ٹی، دنیا کے مقبول ترین جنریٹیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹس میں شامل ہے، جو اوپن اے آئی نے تیار کیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کر چکا ہے، جہاں بڑی کمپنیاں اب اس ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
چیٹ جی پی ٹی مختلف سوالات کے جوابات دینے، کوڈنگ سکھانے اور دیگر کاموں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ جی پی ٹی کے مخفف میں ‘جی’ جنریٹیو، ‘پی’ پری ٹرینڈ، اور ‘ٹی’ ٹرانسفارمر کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
جنریٹیو اے آئی، جو انسانی دماغ کے انداز سے متاثر ہے، نئے متن اور تناظر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پری ٹرینڈ ماڈلز کو وسیع ڈیٹا سے تربیت دی جاتی ہے، جیسا کہ چیٹ جی پی ٹی کو اوپن کرول ڈیٹا سیٹ سے تربیت ملی۔
ٹرانسفارمر ڈیجیٹل نیورل نیٹ ورک ہے جو سوالات پر ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ جی پی ٹی ایک لارج لینگویج ماڈل ہے جو ڈیپ لرننگ اور نیورل نیٹ ورکس کو استعمال کرتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی کا نام متعارف کرانے سے پہلے اوپن اے آئی کی ایک میٹنگ میں سادہ اور پسندیدہ نام کے طور پر تجویز کیا گیا۔















