میٹا نے اپنی ویڈیو سروس وائبز کی ایپ کی تیاری شروع کر دی ہے جس سے صارفین آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ویڈیوز بنا سکیں گے۔
سان فرانسسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میٹا نے اپنی ٹیکسٹ ٹو ویڈیو سروس وائبز کے لیے ایک علیحدہ ایپ تیار کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ ایپ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تیار کردہ ویڈیوز کی فیڈ کے طور پر کام کرے گی۔
میٹا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وائبز کو ستمبر 2025 میں میٹا اے آئی ایپ کے ایک فیچر کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا اور صارفین کے مثبت ردعمل کے بعد اب اس کی خودمختار ایپ کی آزمائش شروع کی گئی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وائبز کے ذریعے صارفین اپنی مرضی کی ہدایات دے کر ویڈیوز تیار کروا سکتے ہیں، اور نئی ایپ ان کے استعمال کو مزید بہتر بنائے گی۔
میٹا کے مطابق اس اقدام سے میٹا اے آئی ایپ کو سادہ رکھنے میں مدد ملے گی جبکہ اے آئی مواد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا مستقبل بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔















