کوئٹہ میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد کمی، سرفراز بگٹی کا دعویٰ

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد کمی ہوئی ہے اور سیف سٹی منصوبے کے تحت نگرانی کے نظام کو مؤثر بنایا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کوئٹہ میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد کمی، سرفراز بگٹی کا دعویٰ

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران کوئٹہ شہر میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ سیف سٹی منصوبے کے تحت شہر میں نصب 97 فیصد کیمرے بحال کر دیے گئے ہیں، جس سے نگرانی کے نظام کو مؤثر بنایا گیا ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں اور صوبائی پولیس دہشت گردی و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں