سردیوں میں کاکروچ سے نجات کے مؤثر طریقے

سردیوں میں کاکروچز کی افزائش بڑھتی ہے، کچن میں دراڑیں بند کریں اور صفائی کا خیال رکھیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سردیوں میں کاکروچ سے نجات کے مؤثر طریقے

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سردیوں کے موسم میں اکثر گھروں میں کاکروچز کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے، خاص طور پر کچن میں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں کاکروچ گرم جگہوں کی تلاش میں گھروں میں داخل ہو جاتے ہیں، جہاں کھانے کے ذرائع کم ہوتے ہیں۔

سردیوں میں کاکروچز کی افزائش کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ دراڑیں اور سوراخ بند کیے جائیں، سنک کو خشک رکھا جائے، تیز خوشبو والی جڑی بوٹیاں استعمال کی جائیں، سرکے سے صفائی کی جائے اور کھانے کی اشیاء کی حفاظت کی جائے۔

کاکروچز نمی والے ماحول میں رہنا پسند کرتے ہیں، اس لیے لیک ہونے والی پائپ اور نمی والے مقامات کو ٹھیک کرنا ضروری ہے۔ اگر کاکروچ دن کے وقت بھی نظر آئیں تو پیشہ ورانہ پیسٹ کنٹرول سے مدد لیں۔

دیگر متعلقہ خبریں