تھائی لینڈ کی ملکہ سوتھیدا نے ایشیائی گیمز میں سیلنگ کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
بینکاک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تھائی لینڈ کی ملکہ سوتھیدا نے جنوب مشرقی ایشیائی گیمز میں سیلنگ کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔
جمعرات کو تھائی لینڈ میں منعقدہ گیمز کے دوران مکسڈ کیل بوٹ SSL47 کیٹیگری میں ملکہ نے 47 فٹ لمبی کشتی پر دیگر 9 ساتھیوں کے ساتھ شرکت کی اور بطور ٹیکٹیشن اور ہلمس ویمن ذمہ داریاں نبھائیں۔
ملائیشیا کی ٹیم دوسرے اور میانمار تیسرے نمبر پر رہا۔ 73 سالہ بادشاہ واجیرا لونگ کورن نے فاتحین کو تمغے پیش کیے، جن میں ملکہ بھی شامل تھیں۔
ملکہ سوتھیدا، جو کمیونیکیشنز میں گریجویٹ ہیں، نے فوج میں شمولیت سے قبل تھائی ائیر ویز میں فلائٹ اٹینڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔
رواں ماہ ملکہ نے بینکاک میں عالمی معروف رنر ایلیوڈ کِپ چوگے کے ساتھ ہاف میراتھن میں بھی حصہ لیا تھا، جو 2 گھنٹے 13 منٹ 40 سیکنڈ میں مکمل کی گئی۔

![تھائی لینڈ کی ملکہ کا ایشیائی گیمز میں گولڈ میڈل کا کارنامہ [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12870_2025-12-18_15-19-08.webp)













