جسٹس طارق جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا تحریری عدالتی فیصلہ جاری

جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا عدالتی فیصلہ جاری، ایل ایل بی ڈگری نہ ہونے پر تعیناتی غیر قانونی قرار دی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا عدالتی فیصلہ جاری [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ جسٹس جہانگیری کو ڈگری ریکارڈ پیش کرنے کا کافی موقع دیا گیا، مگر وہ ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام رہے۔

عدالت نے کہا کہ جسٹس جہانگیری نے ریکارڈ کیوں نہیں پیش کیا، وہ بہتر جانتے ہیں۔ عدالت کے پاس مزید کارروائی آگے بڑھانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہا۔ مختصر فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ جسٹس جہانگیری کے پاس جج بنتے وقت ایل ایل بی کی ڈگری نہیں تھی، اور وکیل کے لئے ایل ایل بی کی ڈگری ہونا لازم ہے۔ جب وہ وکیل بننے کے اہل نہیں تو جج بننے کے بھی اہل نہیں۔

عدالت نے جسٹس جہانگیری کی بطور جج تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے وزارت قانون کو ہدایت کی کہ انہیں ڈی نوٹیفائی کیا جائے۔ عدالت نے مزید کہا کہ جسٹس جہانگیری کی تمام درخواستیں ناقابلِ سماعت قرار دی جاتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں