اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کی تعیناتی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کی بطور جج تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ طارق جہانگیری کے پاس تعیناتی کے وقت ایل ایل بی کی درست ڈگری نہیں تھی۔ عدالت نے وزارت قانون کو طارق محمود جہانگیری کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے میاں داؤد ایڈووکیٹ کی درخواست منظور کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی فل کورٹ تشکیل دینے سمیت دیگر درخواستیں مسترد کر دیں۔
درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے دلائل دیے کہ کراچی یونیورسٹی نے تسلیم کیا کہ ڈگری جاری کی گئی تھی لیکن پراسس میں بے ضابطگی تھی۔ تاہم عدالت نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی کارروائی جاری رکھی۔

![جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری مسترد، عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12755_2025-12-18_11-35-41.webp)













