پاکستان نے چناب کے بہاؤ میں تبدیلی پر بھارت کے خلاف عالمی نوٹس کا مطالبہ کیا ہے اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور دریاؤں سے متعلق کوئی یکطرفہ اقدام قابل قبول نہیں۔ انہوں نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین سندھ طاس معاہدے پر موجود ہیں اور دریائے چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی تشویشناک ہے۔ عالمی برادری کو اس خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہئے۔
طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ دسمبر سے دریائے چناب میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے اور بھارت کی جانب سے بغیر اطلاع پانی چھوڑنے پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔
انہوں نے بھارتی ریاست بہار میں مسلم خاتون ڈاکٹر سے ہتک آمیز سلوک کی مذمت کی اور بھارت میں اقلیتوں کو ناروا سلوک کا سامنا کرنے پر تشویش کا اظہار کیا، اور بھارتی حکومت سے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔

![پاکستان کا چناب کے بہاؤ میں تبدیلی پر بھارت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12699_2025-12-18_09-04-01.webp)









