ای ٹی پی بی ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافہ، چیئرمین قمر الزمان کی منظوری۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) کے ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ منظوری چیئرمین قمر الزمان نے دی۔
بجٹ 2025-26 کے مطابق، ای ٹی پی بی ملازمین کو اضافی مالی ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ملازمین نے چیئرمین قمر الزمان اور دیگر اعلیٰ افسران کا شکریہ ادا کیا اور ان کی آمد پر ہیڈ آفس میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
چیئرمین نے کہا کہ ملازمین کے جائز مطالبات ہمیشہ پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے ہیڈ آفس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا جائزہ لیا اور پانی کی کوالٹی چیک کرنے کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ کا حکم دیا۔

![ای ٹی پی بی ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافہ کی منظوری [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12694_2025-12-18_09-56-32.webp)












