پی ٹی اے کا رمضان سے قبل فائیو جی نیلامی کا فیصلہ جاری

پی ٹی اے نے رمضان سے پہلے فائیو جی نیلامی کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، تیاری مکمل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ٹی اے کا رمضان سے قبل فائیو جی نیلامی کا فیصلہ [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں فائیو جی کی لانچنگ کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پی ٹی اے نے رمضان سے پہلے فائیو جی کی نیلامی کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا ہے کہ پاکستان میں فائیو جی سروس کا آغاز اب زیادہ دور نہیں رہا۔ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور رمضان سے پہلے حکومت سے نیلامی کے لئے درخواست کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انفارمیشن میمورنڈم آئندہ دس سے پندرہ روز میں جاری کر دیا جائے گا۔ انفارمیشن میمورنڈم کے اجرا کے بعد ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس 45 دن ہوں گے۔ یکم جنوری تک انفارمیشن میمورنڈم جاری ہونے کی صورت میں 15 فروری کو فائیو جی کی نیلامی متوقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں