پاک افغان سرحد کی بندش سے خیبرپختونخوا کو مالی نقصان کا سامنا

پاک افغان سرحد کی بندش سے خیبرپختونخوا کو ڈھائی ارب روپے کا نقصان، انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سس کی آمدنی میں 37 فیصد کمی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاک افغان سرحد کی بندش سے خیبرپختونخوا کو مالی نقصان کا سامنا [Draft]

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاک افغان سرحد کی بندش کے نتیجے میں خیبرپختونخوا کی مالی آمدنی پر شدید منفی اثر پڑا ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں صوبے کو تقریباً ڈھائی ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، جبکہ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سس کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 37 فیصد کم رہی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سس کے تحت 2.95 ارب روپے جمع ہوئے، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ رقم 4.69 ارب روپے تھی۔

حکام نے بتایا کہ سرحد کی بندش کے باعث برآمدات میں کمی آئی، جس کا براہِ راست اثر ریونیو پر ہوا۔ اس کے علاوہ، انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سس کے خلاف تاجروں کی طرف سے دائر کیے گئے کیسز اور عدالت کے اسٹے آرڈرز نے بھی آمدنی میں کمی کا سبب بنایا۔

عدالت نے حالیہ فیصلے میں حکومت کے حق میں فیصلہ دیا ہے، تاہم تاجروں کی جانب سے ڈیڑھ ارب روپے کی ادائیگی ابھی باقی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جب تک یہ رقم وصول نہیں ہو جاتی، ریونیو کی کمی کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں