غزہ میں سردی اور سیلاب سے 17 افراد جاں بحق، نومولودشامل

غزہ میں شدید سردی اور بارشوں سے 17 افراد جاں بحق، 90 فیصد خیمے ڈوب گئے

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
غزہ میں سردی اور سیلاب سے 17 افراد کی جانیں ضائع [Draft]

غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) غزہ میں شدید سردی اور موسلا دھار بارشوں کے باعث انسانی جانیں خطرے میں ہیں۔ وزارتِ صحت کے مطابق سرد موسم کی شدت سے ایک اور نومولود کی موت ہو گئی، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے۔ بے گھر فلسطینی اسرائیلی حملوں کے بعد شدید موسمی حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بے گھر ہوئے افراد کو شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق 90 فیصد خیمے پانی میں ڈوب چکے ہیں، جس سے بے گھر افراد کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف نے بچوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اموات کو صرف خراب موسم کا نتیجہ نہیں بلکہ اسرائیل کی جانب سے پناہ گاہوں کی مرمت میں رکاوٹوں کا سبب قرار دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں