انگلینڈ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث 70 ہزار آپریشنز ملتوی ہونے کا خدشہ، وزیراعظم کی وارننگ۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انگلینڈ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث کچھ اسپتالوں کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس عارضی طور پر بند ہوگئے ہیں۔ پانچ روزہ ہڑتال کا آج دوسرا دن ہے، جس کی وجہ سے غیر ہنگامی سروسز متاثر ہو رہی ہیں۔
فلو کی شدید لہر کے باعث اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ہڑتال کی وجہ سے تقریباً 70 ہزار آپریشنز اور اپوائٹمنٹس ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔
وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ڈاکٹروں کو وارننگ دی ہے کہ وہ مریضوں کو بے یارو مددگار نہ چھوڑیں۔

![انگلینڈ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال سے 70 ہزار آپریشنز ملتوی [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12547_2025-12-18_07-43-09.webp)











