روسی صدر پیوٹن نے یورپی رہنماؤں کو خنزیر قرار دے دیا، روسی تباہی کے منصوبے ناکام قرار
ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں خنزیر قرار دیا ہے۔
پیوٹن نے روسی جرنیلوں کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ یورپی رہنماؤں کی کوشش ہے کہ روس کو تباہ کیا جائے، لیکن ان کے تمام منصوبے ناکام ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو توقع تھی کہ روس ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔
پیوٹن نے خبردار کیا کہ اگر مخالفین اور ان کے حمایتی امریکی امن منصوبے پر سنجیدہ نہ ہوئے تو روس اپنی تاریخی سرزمین کی آزادی طاقت سے حاصل کرے گا۔
انہوں نے ان علاقوں کا حوالہ دیا جنہیں روس یوکرین سے الگ کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے، جو امن مذاکرات میں رکاوٹ ہیں۔
دوسری جانب، امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرینی اور یورپی قیادت سے روس یوکرین جنگ بندی پر بات چیت ہوئی اور امن منصوبے کو یورپی رہنماؤں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

![روسی صدر پیوٹن کی یورپی رہنماؤں پر سخت تنقید [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12546_2025-12-18_07-34-12.webp)











