دنیا کے 5 امیر ترین خاندانوں میں 3 عرب شامل

دنیا کے 5 امیر ترین خاندانوں میں 3 عرب شامل ہیں، جن میں آل سعود، آل نہیان اور آل ثانی شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دنیا کے 5 امیر ترین خاندانوں میں 3 عرب شامل [Draft]

دنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

بلوم برگ کی تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے 5 امیر ترین خاندانوں میں سے تین عرب ممالک کے ہیں، جن میں سعودی عرب کا آل سعود، متحدہ عرب امارات کا آل نہیان اور قطر کا آل ثانی شامل ہیں۔

فہرست میں 25 خاندان شامل ہیں جن کی دولت میں 358.7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، اور ان کی مجموعی دولت 2.9 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

ابوظبی کا حکمراں خاندان آل نہیان 335.9 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ دنیا کا دوسرا امیر ترین خاندان قرار دیا گیا ہے۔

آل سعود خاندان 213.6 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ قطر کے آل ثانی خاندان 199.5 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

فہرست میں سرفہرست ریٹیل اسٹور ‘والمارٹ’ کے مالک والٹن خاندان ہے، جن کی دولت 513.4 ارب ڈالر ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں