سڈنی دہشت گردی واقعہ میں ملوث حملہ آورساجد اکرم بھارتی نکلا

سڈنی دہشت گردی حملہ آورساجد اکرم بھارتی شہر حیدرآباد کا رہائشی نکلا، بونڈی بیچ فائرنگ میں بھارتی حملہ آور کی شناخت، تحقیقات جاری۔ خاندان سے محدود رابطہ رہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بونڈی بیچ فائرنگ: بھارتی حملہ آور کی شناخت، تحقیقات جاری [Draft]

سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سڈنی بونڈئی بیچ پر ہونے والی فائرنگ میں ہلاک ہونے والا حملہ آور ساجد اکرم بھارتی شہر حیدرآباد کا رہائشی تھا۔ بھارتی پولیس نے بتایا کہ اس کے خاندان سے رابطے محدود تھے۔

اتوار کو ہونے والی اس فائرنگ میں 16 افراد ہلاک ہوئے، جن میں حملہ آور بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق ساجد اکرم پولیس کی فائرنگ میں مارا گیا، جبکہ اس کا بیٹا نوید اکرم گولی لگنے سے زخمی ہوا اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ساجد اکرم 1998 میں حیدرآباد سے آسٹریلیا منتقل ہوا تھا۔ تلنگانہ پولیس کا کہنا ہے کہ خاندان کو اس کے شدت پسندانہ خیالات کا علم نہیں تھا۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق ساجد اور نوید نے گزشتہ ماہ فلپائن کا سفر کیا تھا، جہاں ساجد نے بھارتی اور نوید نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر سفر کیا۔ اس سفر کے مقصد کی تحقیقات جاری ہیں۔

تلنگانہ پولیس نے مزید بتایا کہ ساجد اکرم نے 1998 کے بعد 6 مرتبہ بھارت کا دورہ کیا اور اس کے خلاف کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں