اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی خود ارادیت کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی جبکہ اسرائیل نے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی منظوری دی۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی توثیق کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ 164 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، 8 ممالک نے مخالفت کی جبکہ 9 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت تمام فلسطینی عوام کی خواہش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مرحلے میں دنیا حماس کا مضبوط انتظامی ڈھانچہ دیکھے گی۔
غزہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قابض اسرائیلی حکومت تمام فلسطینیوں کی دشمن ہے اور غزہ جنگ بندی سے اب تک 400 سے زائد فلسطینی اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید ہوئے ہیں۔
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 19 نئی یہودی بستیوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے جس پر متحدہ عرب امارات نے شدید مذمت کی ہے۔ اماراتی وزارت خارجہ نے مغربی کنارے کو ضم کرنے کی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن عمل کی حمایت اور غیرقانونی سرگرمیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

![اقوام متحدہ میں فلسطینی خود ارادیت کی قرارداد منظور [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/11717_2025-12-16_06-29-27.webp)










