برلن میں روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات میں اہم پیش رفت

برلن میں روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی، مزید مذاکرات آج متوقع ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برلن میں روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات میں اہم پیش رفت

برلن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو تعمیری قرار دیا ہے۔

برلن میں ہونے والی اس ملاقات میں یوکرینی صدر زیلنسکی اور امریکی وفد کے درمیان تقریباً پانچ گھنٹے تک تفصیلی بات چیت ہوئی۔ امریکی وفد میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنر اور دیگر حکام شامل تھے۔

ملاقات کے بعد اسٹیو وٹکوف نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی اور امن منصوبے سمیت متعدد حساس اور اہم امور پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

مذاکرات میں امن معاہدے کے 20 نکاتی مسودے، اقتصادی تعاون کے ایجنڈے اور دیگر معاملات پر غور کیا گیا۔ دونوں فریقین نے بات چیت کو مثبت قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی اور یوکرینی وفود کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج متوقع ہے، جس میں امن معاہدے کے خدوخال کو مزید حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں