پاکستان میں سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں بھی بھاؤ بڑھا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 262 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9,174 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے یہ 3 لاکھ 89 ہزار 456 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 107 ڈالر بڑھ کر 4,319 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
پاکستان میں گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے تھی۔















