عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

سپریم کورٹ میں کیس کے دوران راولپنڈی کے شہری عابد حسین دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم کورٹ میں گھر کی تعمیر کے کیس کی سماعت کے دوران راولپنڈی کے رہائشی 70 سالہ عابد حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

عابد حسین کا کیس سپریم کورٹ میں زیر التوا تھا، جس کی پہلی سماعت 11 نومبر 2025 کو ہوئی تھی اور دوسری سماعت آج متوقع تھی، مگر اسے ملتوی کر دیا گیا۔

عدالت سے واپسی پر عابد حسین کو دل کا دورہ پڑا، انہیں فوراً ہسپتال لے جایا گیا، مگر وہ راستے میں ہی جان کی بازی ہار گئے۔

دیگر متعلقہ خبریں