امریکا کا یوکرین سے ڈونباس سے دستبرداری کا مطالبہ، زیلنسکی کاانکشاف

امریکا نے یوکرین سے ڈونباس سے دستبرداری کی تجویز دی ہے، زیلنسکی نے اعلان کیا کہ جب تک روسی افواج کی عدم موجودگی کی ضمانت نہیں ملتی، کوئی فیصلہ نہیں ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کیف: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے ڈونباس میں ایک آزاد اقتصادی زون قائم کرنے کی تجویز دی ہے اور چاہتا ہے کہ یوکرین اس علاقے سے دستبردار ہوجائے۔

زیلنسکی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی امن منصوبے کی صورتحال ابھی غیر یقینی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک یوکرینی فوجی انخلا کے بعد روسی افواج کی عدم موجودگی کی ضمانت نہیں ملتی، اس منصوبے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔

زیلنسکی نے مزید کہا کہ مجوزہ امن مذاکرات کے تحت یوکرین کو ڈونباس سے دستبردار ہونا ہوگا، جبکہ روس بھی اس علاقے پر مکمل قبضہ چاہتا ہے، لیکن یوکرین ایسا نہیں ہونے دے گا۔

زیلنسکی کا کہنا تھا کہ اگر یوکرین کسی ایسے منصوبے پر متفق ہوا تو اسے عوامی رائے شماری یا انتخابات کے ذریعے توثیق کی ضرورت ہوگی۔

دوسری جانب نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے دفاعی اخراجات اور پیداوار میں اضافے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ روس کا اگلا ممکنہ ہدف نیٹو اتحادی ممالک ہوسکتے ہیں، جس کے لیے تمام ممالک کو تیار رہنا ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں