افغان وزیر خارجہ نے افغان شہریوں کی بیرون ملک عسکری کارروائیوں کی سختی سے ممانعت کی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اعلان کیا ہے کہ افغان شہریوں کو افغانستان سے باہر عسکری کارروائیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وزیر خارجہ نے کابل میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام کا تحفظ صرف سکیورٹی اداروں کی نہیں بلکہ تمام افغانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
علماء کا اتفاق ہے کہ جو افغان بیرون ملک جنگی سرگرمیوں میں شریک ہوگا، اسے اسلامی امارت کے خلاف نافرمانی سمجھا جائے گا۔
کابل یونیورسٹی میں منعقدہ اجلاس میں ملک بھر کے 34 صوبوں سے 1000 علما و مشائخ نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ افغانستان سے باہر عسکری کارروائی کرنے والا باغی تصور ہوگا۔













