امریکی صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف زمینی کارروائی کا عندیہ دیا، منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف زمینی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور وینزویلا کی صورت حال جلد ہی زمینی کارروائی تک پہنچ سکتی ہے۔
امریکا نے وینزویلا کے قریب پکڑے گئے تیل کے ٹینکر کا تیل ضبط کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ان اقدامات کو امریکی سرزمین اور عوام کی حفاظت کے لیے ضروری قرار دیا۔
دوسری جانب، وینزویلا نے امریکی پالیسیوں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ واشنگٹن غیر قانونی دباؤ ڈال رہا ہے۔
امریکی اٹارنی جنرل نے دعویٰ کیا کہ پکڑے گئے جہاز کا تعلق دہشت گرد تنظیموں کی مدد کرنے والے غیر قانونی شپنگ نیٹ ورک سے ہے اور اسے وینزویلا اور ایران سے تیل کی غیر قانونی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز پر قبضے کے بعد 6 بحری جہازوں اور وینزویلا کے صدر کے خاندان کے 3 افراد پر پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔













