آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے حجاب پر پابندی عائد، خلاف ورزی پر جرمانے کا امکان۔
ویانا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریا نے 14 سال سے کم عمر طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں 150 یورو سے 1000 یورو تک جرمانہ اور دیگر انتظامی کارروائیاں کی جائیں گی۔
آسٹریا نے 2019 میں بھی حجاب پر پابندی عائد کی تھی، جسے عدالت نے معطل کر دیا تھا۔ عدالت نے اسے امتیازی سلوک اور غیر آئینی قرار دیا تھا۔
اب حکومت نے پابندی کے بل میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عدالت اسے دوبارہ معطل نہ کر سکے۔ بل اسمبلی میں بحث اور منظوری کے لیے پیش کیا جا رہا ہے، جس کے تحت 14 سال سے کم عمر طالبات کے حجاب پر پابندی ہو گی۔
اگر بل منظور ہو جاتا ہے تو 12 ہزار طالبات متاثر ہوں گی۔ حکومت نے عوامی آگاہی اور مشاورت کا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں اسکول انتظامیہ، والدین اور بچوں کو شامل کیا جائے گا۔
پابندی نئے تعلیمی سال 2026-27 سے نافذ ہو گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں ابتدا میں والدین کو رضامند کرنے کی کوشش کی جائے گی۔













