ایف بی آر کی نئی ویلیوایشن کے بعد اسلام آباد کے پوش علاقوں میں زمینوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وفاقی دارالحکومت میں زمینوں کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے نتیجے میں اسلام آباد کے پوش علاقوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ایف بی آر نے رہائشی، کمرشل اور دیہی علاقوں کے لیے 68 مقامات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نئے ہاؤسنگ منصوبوں اور پوش علاقوں جیسے سیکٹر ای سیون، ایف سیون، ایف سکس اور ایف ایٹ میں ویلیوایشن ریٹس میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
کچھ علاقوں میں املاک کی قیمتوں پر نظرثانی کے بعد کمی بھی کی گئی ہے۔ ایف بی آر کے جاری کردہ ایس آر او کے مطابق، غیر منقولہ جائیدادوں کی نئی ‘منصفانہ مارکیٹ ویلیو’ مقرر کی گئی ہے۔
نئے ایس آر او کے مطابق، ایسی رہائشی اور کمرشل عمارتیں جن کا اسٹرکچر پانچ سال پرانا یا اس سے کم ہو ان کی ویلیو 4000 روپے فی مربع فٹ ہوگی، جبکہ پانچ سال سے پرانی عمارتوں کی ویلیو 3000 روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے۔















