پاکستان ریلوے کی یومیہ آمدن نے 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان ریلوے کی یومیہ آمدن نے گزشتہ 30 سال کا ریکارڈ توڑ دیا، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا بیان۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی یومیہ آمدن نے گزشتہ 30 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ آٹھ ماہ میں کی گئی اصلاحات کی وجہ سے ریلوے کی آمدن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر ریلوے نے بتایا کہ پچھلے 15 دنوں سے یومیہ 300 ملین روپے کی آمدن ہو رہی ہے، جو کہ مسافر اور فریٹ آمدن میں اضافے کا نتیجہ ہے۔

محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کی جدیدکاری اور اصلاحات کے تحت پورے ملک میں ریلوے کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ ٹریک کی بہتری پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، خاص طور پر نوکنڈی سے روہڑی اور روہڑی سے کراچی تک۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں وزیر اعظم کے ویژن کو مکمل طور پر نافذ کرکے ریلوے کے اہداف حاصل کرلیں گے، جبکہ 31 دسمبر 2026 تک تمام مقررہ اہداف مکمل کیے جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں