نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 88 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا، جس کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز پر ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیپرا نے اعلان کیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 88 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے گی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ یہ کمی ایک ماہ کے لیے ہوگی اور اس کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز کو اس ریلیف میں شامل نہیں کیا گیا۔ یہ رعایت دسمبر کے بجلی بلز میں فراہم کی جائے گی اور حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے عام صارفین کو ماہِ دسمبر میں خاطر خواہ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں