چینی الیکٹرک کار کمپنی ایکس پینگ کی پاکستان میں انٹری

چین کی الیکٹرک کار کمپنی ایکس پینگ پاکستان میں اپنی جی 6 ماڈل لانے کی تیاری کر رہی ہے، جو تیز رفتار چارجنگ اور دو بیٹری آپشنز کے ساتھ دستیاب ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین کی معروف الیکٹرک کار ساز کمپنی ایکس پینگ نے پاکستان میں اپنی گاڑی لانے کی تیاری کر لی ہے، جو ملک کے بڑھتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت مانی جا رہی ہے۔

ایکس پینگ ابتدا میں جی 6 ماڈل متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، جو ایک مڈ سائز الیکٹرک اسپورٹی کار کوپے-ایس یو وی ہے۔ یہ گاڑی 800 وولٹ سیپا 2.0 پلیٹ فارم پر تیار کی گئی ہے، جو تیز رفتار چارجنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کے ذریعے بیٹری 10 فیصد سے 80 فیصد تک تقریباً 20 منٹ میں چارج ہو سکتی ہے۔

جی 6 ماڈل بین الاقوامی سطح پر دو بیٹری آپشنز کے ساتھ دستیاب ہے، جن میں 66 کلو واٹ گھنٹہ پیک اور 87.5 کلو واٹ گھنٹہ لانگ رینج پیک شامل ہیں۔ بیٹری کی ترتیب کے مطابق، یہ گاڑی تقریباً 435 سے 570 کلومیٹر کے درمیان رینج فراہم کرتی ہے۔

یہ ماڈل ریئر وہیل ڈرائیو اور آل وہیل ڈرائیو دونوں ورژنز میں دستیاب ہے۔ ریئر وہیل ڈرائیو ورژنز صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تقریباً 6.6 سے 6.2 سیکنڈ میں حاصل کرتے ہیں، جبکہ آل وہیل ڈرائیو ورژن کے لیے یہ وقت تقریباً 4 سیکنڈ ہے۔

فی الحال گاڑی کی قیمت، مقامی دستیابی اور پاکستان میں لانچنگ کے شیڈول سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں