روس نے 24 گھنٹوں میں 1450 یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد تنصیبات کی تباہی کا دعویٰ کیا ہے۔
ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرین کے مختلف محاذوں پر جھڑپوں میں 1450 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے۔ روسی بیٹل گروپس نے نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق، بیٹل گروپ نارتھ کے علاقے میں 285، ویسٹ میں 235، ساؤتھ میں 175 اور سینٹر میں 465 یوکرینی اہلکار ہلاک ہوئے۔ ایسٹ میں 235 جبکہ ڈنیپر کے علاقے میں 55 فوجی مارے گئے۔
روسی فوج نے تصدیق کی کہ یوکرین کے روسی شہری علاقوں پر مبینہ حملوں کے جواب میں کِنزال ہائپرسونک میزائلوں سمیت لمبے فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں سے یوکرینی دفاعی اور صنعتی تنصیبات پر کارروائی کی گئی۔
وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کے توانائی اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر سمیت 152 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ بیٹل گروپ سینٹر نے دیمتروو کے علاقے میں یوکرینی یونٹ کو گھیرے میں لے کر اپنی پوزیشن مضبوط کی۔
روسی فضائی دفاع نے 366 یوکرینی ڈرونز اور امریکی ساختہ ہِمارس سسٹم کے دو راکٹ مار گرائے۔ آپریشن کے آغاز سے اب تک یوکرینی فوج کے متعدد جنگی طیارے، ہیلی کاپٹر، ڈرونز، بکتر بند گاڑیاں، توپیں، اور فوجی گاڑیاں تباہ کی جا چکی ہیں۔












