پنجاب حکومت کا اینٹی سموگ پلان مزید سخت کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے اینٹی سموگ پلان مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں شمال مغربی ہواؤں کے باعث درآمد شدہ آلودگی میں اضافے پر پنجاب حکومت نے اینٹی سموگ پلان کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر تمام ادارے فضائی آلودگی کے سدباب کے لیے سائنسی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں جبکہ صنعتی شہروں سے آنے والی آلودگی کی سائنٹیفک میپنگ کی جا رہی ہے۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق شمال مغربی ہواؤں کی وجہ سے آلودگی میں اضافہ ہوا ہے، مگر حکومتی ریگولیشنز میں کوئی نرمی نہیں برتی جا رہی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کے لیے ڈرون سرویلنس اور گراؤنڈ ٹیموں کی کارروائیاں تیز کی گئی ہیں۔

ریئل ٹائم ڈیٹا شیئرنگ، وارننگ سسٹم اور فوری رسپانس یونٹس کو مضبوط بنایا گیا ہے۔ سموگ کنٹرول مشینری، واٹر باؤزرز اور انسپیکشن ٹیموں کو لاہور میں ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ حکومت نے شہریوں کو غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کرنے اور ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت سب سے جامع اینٹی سموگ پلان پر عملدرآمد کر رہی ہے اور عوامی تعاون سے صورتحال بہتر ہو گی۔

دیگر متعلقہ خبریں