پنجاب یونیورسٹی کی دھواں چھوڑتی بسوں پر پابندی عائد

پنجاب یونیورسٹی کی دھواں چھوڑنے والی بسوں پر پابندی عائد، ای پی اے نے کارروائی کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی نے پنجاب یونیورسٹی کی دھواں چھوڑنے والی بسوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ایجنسی کی ٹیموں نے کینال روڈ پر یونیورسٹی کی چند بسوں کو روکا اور جانچ کے دوران معلوم ہوا کہ یہ بسیں شدید دھواں خارج کر رہی تھیں اور ان کے پاس ضروری فٹنس سرٹیفیکیٹ بھی نہیں تھا۔ ان بسوں کو ضبط کر لیا گیا ہے اور ماحولیاتی ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کی گئی ہے۔

یہ کارروائی پنجاب بھر میں اسموگ اور فضائی آلودگی کی شدت کو کم کرنے کے لیے کی گئی ہے، جس میں یونیورسٹیوں، کالجوں، اسکولوں اور اسپتالوں کی دھواں چھوڑنے والی بسوں کو سڑکوں پر آنے سے روکا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور اور دیگر شہروں میں پرانی، غیر فٹ یا دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں فضائی آلودگی کے بڑے ذمہ دار سمجھی جا رہی ہیں، جس کے پیش نظر ای پی اے نے صوبے بھر میں ان گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں