سرسوں کا ساگ صحت کے لیے بے حد مفید

سرسوں کا ساگ صحت کے لیے مفید وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے جو جسمانی توانائی بڑھاتے اور مختلف امراض کا خطرہ کم کرتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) موسم سرما کی خاص سوغات سرسوں کا ساگ صحت کے لیے بے حد مفید ثابت ہوتا ہے، اس میں موجود وٹامنز اور منرلز جسمانی توانائی کو بڑھاتے ہیں جبکہ کیلوریز کم ہوتی ہیں۔

سرسوں کے ساگ میں وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن کے، فائبر اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز جیسے اہم غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو جسم کے مختلف حصوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

ان اجزا سے ورم کو کم کیا جا سکتا ہے، جس سے امراض قلب، جوڑوں کے مسائل اور کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق سرسوں کا ساگ کولیسٹرول کی سطح کم کرکے امراض قلب اور فالج کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کرتا ہے۔

یہ غذائی فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، جو نظام ہاضمہ کی بہتری کے لیے اہم ہے، جبکہ وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں