ٹک ٹاکر پیاری مریم کے جڑواں بچوں کی حالت خطرے سے باہر

ٹک ٹاکر پیاری مریم دوران زچگی انتقال کرگئیں، جڑواں بچے محفوظ ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹک ٹاکر پیاری مریم دوران زچگی انتقال کر گئیں، لیکن ان کے جڑواں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پیاری مریم کے شوہر احسن علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ خبر شیئر کی کہ ان کی اہلیہ کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ انتقال کر گئیں۔

سوشل میڈیا پر پیاری مریم کے انتقال کی خبر پر صارفین اور انفلوئنسرز نے افسوس کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

افواہوں کے جواب میں، احسن علی نے تصدیق کی کہ ان کے ہاں دو لڑکوں کی ولادت ہوئی ہے اور دونوں بچے محفوظ ہیں۔

احسن نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ پیاری مریم کی مغفرت کے لیے دعا کریں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں