سال 2025 میں پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا گیا؟

گوگل نے 2025 میں پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے موضوعات کی فہرست جاری کی، جس میں کرکٹ، ایتھلیٹس، اور ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے 2025 میں پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے موضوعات کی فہرست جاری کی ہے، جس میں سات مختلف کیٹیگریز شامل ہیں۔

ان کیٹیگریز میں کرکٹ، ایتھلیٹس، مقامی خبریں، ٹیکنالوجی، کھانوں کی تراکیب، ہاؤ ٹو سرچز اور ڈرامے شامل ہیں۔ یہ فہرست سال بھر کی کھربوں سرچز میں سے ان موضوعات کو دیکھ کر تیار کی گئی ہے جو تیزی سے مقبول ہوئے۔

کرکٹ کی کیٹیگری میں پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ٹاپ ٹرینڈنگ تلاش رہی۔ اس کے بعد پاکستان سپر لیگ اور ایشیا کپ جیسے مقابلے شامل رہے۔

ایتھلیٹس کی فہرست میں بھارتی کرکٹر ابھیشیک شرما سرِ فہرست رہے جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں میں حسن نواز اور عرفان خان نیازی شامل تھے۔

مقامی خبروں میں پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا، جبکہ کراچی فلڈز اور ایران سے متعلق خبریں بھی نمایاں رہیں۔

ٹیکنالوجی کے شعبے میں گوگل جیمنائی کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا، جبکہ تماشا اور ڈیپ سیک بھی فہرست میں شامل رہے۔

ریسیپیز کی کیٹیگری میں سینڈوچ بنانے کی تراکیب کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا، جبکہ فوڈ فیوژن اور Quinoa ریسیپیز بھی مقبول رہیں۔

ہاؤ ٹو کی فہرست میں کراچی کے ای چالان چیک کرنے کا طریقہ سرِ فہرست رہا، جبکہ انسٹا گرام پر میسجز کو اَن سینڈ کرنے کا طریقہ بھی نمایاں رہا۔

دیگر متعلقہ خبریں