پنجاب حکومت نے گندگی پھیلانے والوں پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں ویسٹ ٹو ویلیو پروجیکٹ کے لیے جامع پلان طلب کیا گیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے گندگی پھیلانے والوں پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ستھرا پنجاب کے حوالے سے اجلاس میں ویسٹ ٹو ویلیو پروجیکٹ کے لیے وسط جنوری تک جامع پلان طلب کیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں ستھرا پنجاب پر عوام کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے۔ گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم اور لائیو کنٹینر مانیٹرنگ جاری ہے جبکہ شفافیت کے لیے تنخواہوں اور ادائیگی کا نظام ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صفائی کا یہ نظام کسی معجزے سے کم نہیں اور وقت کے ساتھ اس میں بہتری آ رہی ہے۔ شہروں اور دیہات کی صفائی کا جامع نظام برسوں پہلے بننا چاہیے تھا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں کمرشل علاقوں اور سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھیلانے والوں کو قانون کے تحت جرمانہ کیا جائے گا۔ پنجاب میں صفائی والی گاڑیاں ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز ہوں گی اور کوڑے کرکٹ سے بھی انرجی پیدا کی جائے گی۔















